Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ کا ایک ہزار کمانڈوزافغانستان بھیجنے کا فیصلہ

واشنگٹن ۔۔۔کابل میں یکے بعد دیگر حملوں کی وجہ سے ٹرمپ انتظامیہ نے ایس ایف اے بی کی خصوصی ٹریننگ کے دوراینے میں غیر معمولی کمی کردی ہے۔ایس ایف اے بی فورس کے کمانڈر کرنل اسکوٹ جیکسن نے صحافیوں کو بتایا کہ ایس ایف اے بی کی انتہائی حساس ٹریننگ امریکی شہر لولیزیانا میں جاری ہے لیکن افغانستان کے موجودہ حالات کے تناظر میں ان کی ٹریننگ میں 6 ماہ کی تخفیف کردی گئی ہے تاکہ انہیں افغانستان میں تعینات کیا جا سکے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب جلد بازی یا تیزی برتی جائے تو معیار پر فرق پڑتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ٹرمپ نے دنیا کی تمام اقوام پر زور دیا تھا کہ وہ کابل میں دہشتگردی کے حملے میں 103افراد کو ہلاک کرنے والے طالبان کیخلاف جنگ کریں۔

شیئر: