عسیر.... وزارت ماحولیات وزراعت کی جانب سے نجی ٹھیکیدار پر آراک درخت کاٹنے پر 50 ہزار ریال اور 36 درخت اگانے کا حکم صادر کر دیا ۔ سبق نیوز کے مطابق ٹھیکیدار نے روڈ نکالنے کےلئے آراک کے 36 درخت کاٹے تھے ۔ وزارت زراعت اور جنگلی حیات کے ترجمان اباالخیل نے اس حوالے سے بتایا کہ السودہ کی پہاڑیوں میں آراک درختوں کا انتہائی قیمتی ذخیرہ ہے جسے تلف نہیں کیا جاسکتا ۔ اگر ٹھیکیدار کو انتہائی مجبوری تھی تو وہ اس بارے میں اجازت لینی چاہئے تھی ۔