دمشق۔۔۔روسی فضائیہ کے ایک مبینہ فضائی حملے میں جنوبی شام میں باغیوں کے زیر قبضہ صوبے ادلیب کے قصبے اریحا میں 15 افراد ہلاک ہو گئے۔برطا نیہ میں قائم شام سے متعلق انسانی حقوق کے نگران گروپ نے کہاہے کہ یہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خرید وفروخت کے مرکز پر ایسا دوسرا حملہ ہے۔حکومت مخالف گروپ کے تحت کام کرنے والی سول ڈیفنس سروس نے کہاہے کہ منگل کے روز کیے گئے حملے میں 20 لوگ زخمی بھی ہوئے۔مقامی افراد کی طرف سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیوز میں فضائی حملے کے نتیجے میں بھاری نقصانات کے آثار دکھائی دے رہے ہیں۔اس سے ایک روز پہلے اریحا سے تقریباً 16 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ایک قصبے سراقب پر مبینہ طور پر روسی طیاروں کے حملوں میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے تھے۔یہ حملے ایک ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب شام کے تنازع کے حل کے سلسلے میں روس میں مذاکرات ہو رہے ہیں۔