Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی : بڑے پیمانے پر پولیس حکام کے تبادلوں کا امکان

لکھنؤ۔۔۔۔۔یوپی میں قانون اورامن و امان کی صورتحال دن بہ دن خراب ہوتی جارہی ہے۔ یوپی پولیس مسلسل انکاؤنٹر کررہی لیکن پھر بھی حالات پٹری پر نہیں آرہے۔پولیس ذرائع کے مطابق متعدد آئی پی ایس افسروں کے تبادلے کرکے مختلف ضلعوں کے ایس ایس سمیت آئی جیز بھی تبدیل کئے جائیںگے۔واضح ہو کہ کاس گنج فساد کے واقعہ کی گونج پورے ملک میں سنی جارہی ہے۔ریاست میں روزانہ لوٹ مار ، قتل و غارتگری اور زیادتی کے واقعات رونما ہورہے ہیں۔لوگوں کا کہناکہ جب سے یوگی آدتیہ ناتھ نے وزیر اعلیٰ کا منصب سنبھالا جرائم پیشہ عناصر بے لگام ہوچکے ہیں، خصوصاً خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہوا ، قتل کی وارداتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ریاست کے حالات کو کنٹرول کرنے کیلئے یوگی حکومت نے قانونی و انتظامی صورتحال کو فعال بنانے کیلئے بڑے پیمانے پر پولیس کے اعلیٰ افسروں کے تبادلوں کی تیاری شروع کردی ہے۔

شیئر: