Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاوارث گاڑیوں کی 90روز بعد نیلامی

ریاض۔۔۔۔ریاض میونسپلٹی نے گاڑیوں اور ٹرکوں کے مالکان سے کہا ہے کہ جس کی گاڑی یاٹرک کسی سڑک یا شاہراہ یا چوراہے پر کھڑی ہوئی ہو وہ پہلی فرصت میں اسے وہاں سے ہٹا لے ورنہ اس کی گاڑی یا ٹرک کو اٹھالیا جائیگا۔ میونسپلٹی نے ٹویٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر توجہ دلائی کہ ایک عرصے سے کھڑی ہوئی گاڑیاں امن و امان کیلئے خطرہ ہیں، اس سے شہر کا منظر بھی بدنما نظر آتا ہے۔میونسپلٹی نے خبردار کیا کہ گاڑی اٹھوانے کے 90روز بعد مقررہ قانون کے مطابق نیلام کردی جائیگی۔

شیئر: