Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عام انتخابات کا شیڈول26مئی کو جاری ہوگا

اسلام آباد... سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے کہاہے کہ آئندہ عام انتخابات کا شیڈول26یا 27مئی کو جاری کیا جائے گا۔فاٹا اور اسلام آباد کےلئے سینیٹ الیکشن کا شیڈول صدر مملکت کی جانب سے نوٹیفیکیشن موصول ہونے کے بعد جاری ہو گا۔ قومی اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہاکہ انتخابی حلقہ بندیوں کےلئے قائم کی جانے والی کمیٹی اپنا کام تیزی سے کر رہی ہے ۔ 28فروری تک حلقہ بندیاں مکمل کر لی جائیں گی جس کے بعد اعتراضات وصول کئے جائیں گے۔ 5مارچ تک تمام اعتراضات نمٹا کر حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔ تمام اعتراضات چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کا بنچ سنے گا ۔

شیئر: