”داس دیو “ 9 مارچ کو ریلیز ہوگی
بالی وڈ فلم ”داس دیو “ رواں سال 9 مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔ فلمساز سدھیر مشرا کی ”داس دیو “ میں اداکارہ ریچا چڈا ، ادیتی راﺅ حیدری اور راہول بھٹ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں ۔فلم 16 فروری کو ریلیزکی جانی تھی لیکن اب یہ فلم 9 مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔ فلم کی کہانی سرت چندرا چھتوپاڑھے کے کلاسیکل ناول ”دیوداس “ سے ماخوذ ہے جو نئے انداز اور موجودہ دور سے مطابقت کے ساتھ پیش کی جائے گی۔