Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

متھیرا نے طلاق کی تصدیق کردی

گزشتہ دنوں پاکستانی اداکارہ، گلوکارہ و ماڈل متھیرا نے اپنی طلاق کی خبروں کی تردید کی تھی مگر اب انہوں نے انسٹاگرام پوسٹس پر طلاق کی تصدیق کردی ہے۔2013 میں ایک پنجابی گلوکار فلنٹ جے سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی متھیرا نے ایک انٹرویو میں شادی میں مسائل کا اعتراف تو کیا تھا مگر ان کا کہنا تھا کہ طلاق کی خبریں غلط ہیں مگر اب انہوں نے طلاق کا اعلان کیا اور سابق شوہر سے محبت کے ساتھ ساتھ رشتے پر پچھتاوے کا اظہار بھی کیا۔انہوں نے لکھاکہ میں نے شادی برقرار رکھنے کی پوری کوشش کی، یہ آسان نہیں تھا۔جس کرب سے میں گزری ہوں، وہ صرف میں ہی جانتی ہوں ۔میں خود اپنی ذات اور بچے کو اس مشکل وقت میں سپورٹ کرتی رہی اور آئندہ بھی کرتی رہوں گی۔ فلنٹ آپ کو اپنی آزادی پر مبارک ہو ۔
 
 

شیئر: