ویلنگٹن۔۔۔نیوزی لینڈ میں طاقتور طوفان نے تباہی مچادی ۔طوفانی بارشوں کے بعد کئی شہروں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ،تیز ہواؤں کے باعث متعدد درخت جڑ سے اکھڑ گئے اور بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ طوفان کے باعث ہونیوالی بارشوں سے جنوبی شہر ڈنیڈین اور مغربی ساحلی علاقے بلر میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔سمندر کی بلند لہر کنارے پر موجود شہریوں کو بہا کرلے گئی ۔طوفان کے باعث سڑکیں تباہ ہونے سے سیکڑوں سیاح پھنس کررہ گئے۔حکام نے شہریوں کو سڑکوں سے سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ شہر نیلسن میں سیلابی صورتحال کے باعث ایئر پورٹ بند کردیا گیا ہے۔