Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹائراسکریچنگ پر سزائیں؟

ریاض.... محکمہ ٹریفک نے واضح کیا ہے کہ ٹائر اسکریچنگ کرکے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے شہری کو طاقت استعمال کرکے گرفتار کرلیا گیا۔ اس نے متعدد لوگوں کی زندگیوںکو خطرات لاحق کردیئے تھے۔ محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ جو شخص بھی پہلی بار ٹائر اسکریچنگ کریگا اس پر 20ہزار ریال جرمانے ہوگا، 15دن تک گاڑی ضبط رہیگی اور دیگر سزاﺅں کیلئے عدالت میں پیش کیا جائیگا۔دوسری بار خلاف ورزی پر گاڑی ایک ماہ کیلئے ضبط کی جائیگی۔ جرمانہ 40ہزار ریال ہوگا۔ تیسری بار خلاف ورزی پر گاڑی ضبط کرلی جائیگی، 50ہزار ریال جرمانہ ہوگا اور دیگر سزاﺅں کیلئے عدالت میں پیش کیا جائیگا۔

شیئر: