لکھنؤ۔۔۔۔اترپردیش کی یوگی حکومت کے 10ماہ کی مدت میں پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان 1142انکاؤنٹر ہوئے جن میں 34پولیس اہلکارہلاک ہوئے جبکہ 2744جرائم پیشہ عناصرگرفتار کئے گئے۔ریاست کا مغربی علاقہ سرفہرست رہا۔صرف میرٹھ کے علاقے میں 449انکاؤنٹر اور 985 جرائم پیشہ افراد گرفتارہوئے۔ 22مجرموں سمیت ایک پولیس اہلکارہلاک اور 155زخمی ہوئے۔آگرہ میں 210،بریلی میں 196، کانپورعلاقے میں 91،وارانسی میں 73، الٰہ آباد میں 54، لکھنؤ میں 38اور گورکھپور علاقے میں 31انکاؤنٹرز ہوئے ۔ ان کارروائیوں میں 4پولیس اہلکار ہلاک اور 247زخمی ہوئے۔گرفتارشدہ 2744مجرموں میں سے 1853انعامی بدمعاش تھے ۔پولیس نے 167کے خلاف قومی سلامتی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جبکہ 169مجرموں کی ایک ارب46کروڑ 79لاکھ روپے کی املاک ضبط کی گئیں۔