Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2017میں 7000دولتمند ہندوستانی بیرون ملک منتقل

نئی دہلی ۔۔۔۔ ہندوستان کے7ہزار دولتمند افرادنے 2017کے دوران بیرون ملک سکونت اختیار کرلی۔بیرون ملک جانیوالے مالداروں کی تعداد 2016کے مقابلے میں 16فیصد زیادہ ہے۔دولتمند افراد کی منتقلی کے اعتبار سے چین کے بعد ہندوستان دوسرے نمبر پر ہے۔ 2016میں ہندوستان سے 6ہزار مالدار افراد سمندر پار منتقل ہوئے جبکہ 2017میں یہ تعداد 7ہزار تک پہنچ گئی جبکہ چین کے10ہزار مالدار شہریوں نے دنیا کے دیگر ممالک میں سکونت اختیار کی۔ترکی سے6ہزار، برطانیہ سے4ہزار ، فرانس سے 4ہزار اور روسی وفاق سے 3ہزار دولتمندافراد نے اپنا ملک چھوڑ کر بیرونی ممالک میں سکونت اختیار کی۔ہندوستان سے جانیوالے مالدار افراد متحدہ عرب امارات، کینیڈا ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں سکونت اختیار کی۔

شیئر: