بنگالورو۔۔۔۔پولیس نے بنگالورو میں وزیر اعظم نریندرمودی کی ریلی سے چند گھنٹے قبل طلبہ کے ایک گروپ کو حراست میں لے لیا۔روزگار کی تخلیق سے متعلق وزیر اعظم کی ریمارکس پربرہم طلبہ نے مودی کی ریلی کے قریب گلے میں ڈگریاں لٹکائے راہگیروں میں’’ پکوڑے‘‘فروخت کرکے منفرد انداز کا احتجاج کیا۔ ان نوجوان طلبہ نے ریلی میں شرکت کیلئے آنیوالوں ،راہگیروں اور بی جے پی کے کارکنان میں ’’مودی پکوڑے، امیت شاہ پکوڑے اور یدی یورپا پکوڑے فروخت کئے۔بعد ازاں پولیس نے احتجاجی طلبہ کے گلے سے ڈگری اور مخصوص لباس اترواکرتحویل میں لے لیا۔