Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل کے ذریعے قومی ٹیم میں واپسی کےلئے پرعزم ہوں، عمر گل

 
ملتان:فاسٹ بولر عمر گل نے کہا ہے کہ صرف اپنی کارکردگی پر توجہ مرکوز ہے۔ ملتان میں فرنچائز کے زیر اہتمام نمائشی میچ کے موقع پر انہوں نے کہا کہ خوش قسمتی سے پی ایس ایل سے قبل انجریز سے چھٹکارا حاصل کرچکا ہوں۔ ٹورنامنٹ میرے لئے بڑی اہمیت کا حامل ہے ۔ عمر گل نے کہا کہ پی ایس ایل میں شاندار کارکردگی دکھانے کےلئے اپنی فٹنس پر بھرپور توجہ دے رہا ہوں اگر مجھے قومی ٹیم میں واپس آنا ہے تو اس کیلئے غیر معمولی کھیل پیش کرنا ہوگا۔ عمر گل انجری مسائل کے سبب چیمپیئنز ٹرافی سمیت اہم ایونٹس اور دوروں میں قومی ٹیم کےلئے منتخب نہیں ہوسکے ۔ اب ان کی بھرپور کوشش ہے کہ وہ پی ایس ایل کے ذریعے ٹیم میں واپسی کی راہ ہموار کریں۔ فاسٹ بولر نے کہا یہ سب کچھ اتنا آسان نہیں اب مقابلہ بہت سخت ہو چکا ہے۔ باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کی موجودگی میں ٹیم میں جگہ بنانا بہت مشکل ہوچکا ہے لیکن وہ اپنی کارکردگی سے سلیکٹرز اور شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔

شیئر: