Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان میں امن کیلئے پاک ،برطانیہ اتفاق

  اسلام آباد...پاکستان اور برطانیہ نے افغانستان اور خطے میں پائیدار امن یقینی بنانے کےلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔منگل کو اسلام آباد میں مشیر قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ سے افغانستان اور پاکستان کے لئے برطانوی ایلچی نے ملاقات کی۔ اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور افغانستان کو حکومت، سفارتی ،فوجی انٹیلی جنس اور عوام کی سطح سمیت تمام سطحوں پرروابط بحال کرنے چاہئیں۔ اس موقع پر ناصر جنجوعہ نے کہاکہ افغان حکومت ملک میں امن کے لئے اہم کردار اداکرسکتی ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ امن کے حوالے افغانستان کے اقدامات کی حمایت کی ہے ۔ افغانستان میں امن کا قیا م پاکستان میں امن کے لئے ناگزیر ہے۔برطانوی ایلچی نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو سراہا ۔

شیئر: