سرینگر۔۔۔۔۔ جموں و کشمیر کے سرینگر میں ایس ایم ایچ ایس اسپتال میں عسکریت پسندوں نے حملہ کر دیا۔ اس حملہ میں ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ واقعہ کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے پورے علاقہ کا محاصرہ کر لیا۔ایک عسکریت پسند فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔باخبر ذرائع کے مطابق عسکریت پسند نوید عرف ابو ہنزلہ کوچیک اپ کے لئے سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال لایاگیا تھا جہاں حفاظت پر مامور پولیس اہلکارسے رائفل چھین لی اور وہاں تعینات پولیس اہلکاروں پرفائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 2پولیس اہلکارزخمی ہو گئے ہیں ا ن میں سے ایک نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔واضح ہو کہ کہ نوید ادھم پور حملہ میں شامل تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ابو ہنزلہ پاکستانی شہری ہے اور اسے کولگام سے گرفتار کیا گیا تھا۔