Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چارہ گھوٹالہ کیس : جگن ناتھ مشرا کوجیل بھیج دیا گیا

    رانچی۔۔۔۔بہار کے سابق وزیر اعلیٰ جگن ناتھ مشرا  چارا گھوٹالہ کیس میں سی بی آئی کے اسپیشل جج ایس ایس پرساد کی عدالت میں پیش ہوگئے۔ چائی باسا کے سرکاری خزانے سے غیرقانونی طریقے سے رقم نکلوانے کے کیس میں سرینڈر کرنے کے بعد ڈاکٹر جگن ناتھ مشرا کو عدالت نے برسا منڈا سینٹرل جیل بھیج دیا۔ واضح ہو کہ عدالت نے  24جنوری کو سابق وزیر اعلیٰ جگن ناتھ مشرا کو 5سال قیداور10لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا تھا لیکن عین سزا کے فیصلے کے دن ان کی بیوی کی وفات ہوگئی جس پر وکیل سے کہہ کر عدالت سے کچھ دنوں کیلئے مہلت طلب کی تھی۔مہلت ختم ہونے کے بعد انہوں نے سی بی آئی کی اسپیشل عدالت جاکر خود کو حوالے کردیا ۔ عدالت نے انہیں گرفتار ی کا حکم دیتے ہوئے جیل بھیج دیا۔

شیئر: