نئی دہلی۔۔۔۔۔ پاک ،ہندسرحد پر فائرنگ کے تبادلے میں ہونیوالی ہلاکتوں پراپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے بی جے پی کے وزیر سبرامنیم سوامی نے کہا کہ پاکستان کو سبق سکھایا جائے۔ اب بات چیت کی گنجائش ختم ہوگئی۔ پاکستان نے تمام حدیں پار کردیں۔ مرکزی وزیر ہنس راج اہیر نے بھی کہا کہ پاکستان کی حرکتوں کو قطعی معاف نہیں کیا جائیگا۔ پاکستان کو منہ توڑ جواب دیا جائیگا۔ واضح ہوکہ گزشتہ روز پاکستان کی گولہ باری میں ہندوستانی فوج کے کیپٹن کپل کنڈو سمیت 4جوان ہلاک ہوگئے تھے۔ ڈپٹی آرمی چیف سرت چند نے کہا کہ ہندوستان اس کا جواب دیگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج سرحد پردہشتگردوں اور دراندازوں کی مدد کررہی ہے جس کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔