Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی ایئرپورٹ دنیا کا مصروف ترین ہوائی اڈہ قرار

 دبئی.... متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کے ہوائی اڈے کو گزشتہ برس دنیا بھر کے ایئرپورٹس کے مقابلے میں مصروف ترین ایئرپورٹ قرار دے دیا گیا۔دبئی ایئر پورٹس آپریٹر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یو اے ای کے اس ایئرپورٹ پر مسافروں کی آمد میں 46 لاکھ کا اضافہ ہوا جو 2016 ءکے مقابلے میں 5.5 فیصد ہے۔اعلامیہ میں بتایا گیا کہ امریکا جانے والی پروازوں میں لیپ ٹاپ لے جانے کی عارضی پابندی کے باوجود مسافروں کی تعداد میں واضح طور پر اضافہ ہوا ہے۔ بین براعظمی ہوائی راستے پر موجود یہ انتہائی اہم گزرگاہ خلیج کے ان چند ہوائی اڈوں میں سے ایک ہے جہاں مسافروں کی تعداد میں حیرت انگیز طور پر اضافہ ہوا۔اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ برس سب سے زیادہ ہندوستانی شہری دبئی ایئر پورٹ پر آئے جن کی تعداد ایک کروڑ 21 لاکھ ہے، جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 5.4 فیصد زیادہ ہے۔اس کے علاوہ دوسرے نمبر پر برطانوی شہری ہیں جنہوں نے دبئی کا سفر کیا جبکہ 64 لاکھ سعودی باشندوں نے بھی دبئی کا سفر کیا۔روس اور چین کے مسافروں میں نمایاں حد تک اضافہ ہوا جن میں 2016 کے مقابلے میں بالتریب 28 فیصد اضافے کے ساتھ 13 لاکھ 40 ہزار اور 19.4 فیصد اضافے کے ساتھ 22 لاکھ مسافر شامل ہیں۔خیال رہے کہ یہ اضافہ ایسے وقت میں دیکھنے میں آیا ہے جب یو اے ای نے روس اور چین کے شہریوں کیلئے آسانی پیدا کرتے ہوئے انہیں دبئی پہنچنے پر ویزا دینے کی سہولت فراہم کی گئی۔اعلامیہ کے مطابق 2017 کے دوران 2016 کے مقابلے میں پروازوں کی تعداد میں 10 ہزار تک کمی آئی تھی تاہم مسافروں کی تعداد میں پرواز کی گنجائش کے مطابق ہونے کی وجہ سے اضافہ دیکھنے میں آیا۔

شیئر: