بالی وڈ اداکار ریتک روشن بہت جلد اپنی نئی فلم میں ایک بار پھر سینما اسکرین پردکھائی دیں گے۔ حال ہی میں ریتک کی نئی فلم ”سپر 30“ میں ان کا فلمی روپ سامنے آیاہے جس میں وہ داڑھی مونچھوں میں ایک سادہ انداز میں سامنے آئے ہیں۔ اداکار ریتھک روشن فلم میں ماہر ریاضیات آنند کمار کا حقیقی کردار پیش کریں گے ۔اپنی نوعیت کی اس منفرد فلم کے کردار کیلئے وہ ریاضی کے دانشور آنند کمار سے ٹریننگ بھی لے رہے ہیں۔