ممبئی ہائی کورٹ نے بالی وڈ اداکار سنجے دت کی قبل از وقت رہائی کے خلاف درخواست خارج کر دی۔سنجے دت کو 1993کے ممبئی حملہ کیس میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے کا الزام ثابت ہونے پر مارچ 2013 میں ہندوستان کی سپریم کورٹ کی جانب سے 5 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی تاہم انہیں اچھے رویے کی وجہ سے سزا پوری ہونے سے 8 ماہ قبل ہی فروری 2016 میں رہا کردیا گیا تھا جس کے خلاف ممبئی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔ ممبئی ہائی کورٹ کے 2رکنی بینچ نے فیصلے میں کہا کہ سنجے دت کی رہائی میں کسی قسم کی کوئی خاص رعایت ثابت نہیں ہوئی۔