جان ابراہم کی فلم چوتھی مرتبہ تاخیر کا شکار
بالی وڈ کے ایکش ہیرو جان ابراہم کی نئی فلم پرمانو دی اسٹوری آف پوکھران کی ریلیز چوتھی مرتبہ تاخیر کا شکار ہو گئی۔ اس سے قبل ان کی مشہور فلم فورس کا دوسرا سیکوئل بھی کشیدگی کا شکار ہوا تھا۔ 8 دسمبر کو ریلیز ہونے والی جان ابراہم کی نئی فلم کی تاریخ کو تبدیل کرکے 23فروری کردیا گیا تھا پھر اسے 2 مارچ کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاہم فلم کی مشکلات کو بریک نہ لگا اور اب ایک بار پھر انوشکا شرما کی فلم پری کی وجہ سے فلم 2مارچ کو ریلیز نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اب یہ فلم 6 اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔