Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بی ایس ایف جوان کی دھمکی

    لکھنؤ- - - -  -سہارنپور کے علاقے گنگوہ کے گاؤں تاتار کےرہنے والے سرحدی سلامتی فورس کے جوان اجے کمار جو بنگال کی سرحد پر تعینات ہیں ،انہوں نےسوشل میڈیا پروڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلی یوگی ادتیہ ناتھ سے اپنے خاندان کو انصاف دلانے کی بات کی اور ساتھ ہی دھمکی دی ہےکہ اگر اسے اور اس کے خاندان کو انصاف نہیں ملا تووہ ہتھیار اٹھا لے گا۔ اجے سنگھ، بی ایس ایف کی 102 بٹالین میں تعینات ہیں۔ ان دنوں ان کی پوسٹنگ بنگال کی سرحد پر ہے۔ ویڈیو میں اجے کمار واضح طور پر یہ کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ’میں نے سرحد کی حفاظت کے لئے ہتھیار اٹھائے ہیں، مجھے اتنا مجبور نہ کرو۔ لیکن اب میں اپنے خاندان کی حفاظت کے لئے ہتھیار لے آؤں گا۔ اس کے ذمہ دار پولیس اہلکار ہوں گے۔فوجی جوان کا الزام ہے کہ گاؤں کے پردھان کی مدد سے پولیس نے اس کی لہلہاتی فصل پر ٹریکٹرچلواکر برباد کردیا۔اتنا ہی نہیں اس کے بزرگ والد پر ایک جھوٹا کیس لگاکر جیل میں ڈال دیا۔ گھر کی خواتین کو بھی ہراساں کیاجارہا ہے۔اس کا کہنا  ہے کہ پولیس کی  لاپروائی سے اس کا خاندان برباد ہوگیا ۔وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے ویڈیو میں، بی ایس ایف جوان نے کہا ہے کہ اس نے ضلع کے ایس ایس پی اور  سی او سے شکایت کی  لیکن 20 دنوں کے بعد بھی کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔اتنا ہی نہیں  جب اس نے سی او سے بات کی تووہ اسے گاؤں میں آنے کے بعد  جیل میں ڈالنےکی دھمکی دی ۔

شیئر: