ہری پور... انسداد دہشت گردی عدالت نے مشال خان قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ ایک ملزم کو سزائے موت اور 5 ملزمان کو عمر قید کی سزا دی گئی ہے۔ دیگر کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا گیا۔ فیصلے سے قبل 58 ملزمان کوہری پور سینٹرل جیل میں قائم انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔پولیس نے کیس میںمطلوب 61 ملزمان میں سے 58 کو گرفتار کیا ۔ تحریک انصاف کے کونسلر عارف مردانوی ،پختون ایس ایف کے رہنما صابرمایار اور یونیورسٹی کا ایک ملازم اسد ضیاءتاحال مفرور ہے۔ مشال خان کو مشتعل ہجوم نے توہین مذہب کاالزام لگاکر ہلاک کردیا تھا۔ عدالت نے گواہان کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد 27 جنوری کو مقدمے کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔