Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عوام جھوٹوں کے آئی جی عمران کو ووٹ نہ دیں،شہباز شریف

ملتان ... وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ لاہور کے جلسے میں آصف زرداری کی زبان درازی پر افسوس ہے ۔انہوںنے غریب قوم کی دولت لوٹی ۔ اب وہ کہہ رہے ہیں کہ میں لوٹی ہوئی دولت واپس لاوں گا۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زرداری صاحب اسی میں آپ کی خیریت ہے کہ آپ اس قوم کی لوٹی ہوئی دولت خود واپس لے آئیں ورنہ ہم اسے واپس لائیں گے۔ دوسری جانب خان صاحب ہیں جو دن رات جھوٹ بولتے ہیں۔ الزام تراشی کرتے ہیں اور لغوزبان استعمال کرتے ہیں۔ پشاور میں ڈینگی آتا ہے تو یہ خان صاحب پہاڑوں پر چڑھ جاتے ہیں۔خان صاحب نے ساڑھے 4سالوں میں دھرنے دئےے ۔ لاک ڈاون کئے ، جلوس نکالے اور جلسے کئے ۔ جھوٹوں کے آئی جی عمران نیازی کہتے تھے کہ میں وسائل میٹروبس جیسے منصوبوں پر ضائع نہیں کروںگا بلکہ تعلیمی ادارے اور اسپتال بناوں گا ۔انہوں نے کے پی کے میں کوئی اسپتال بنایا اور نہ ہی کوئی تعلیمی ادارہ بلکہ ساڑھے 4سال بعد میٹروبس کے لئے پشاور میں صرف کھدائی کی ہے۔ اسی خان صاحب نے کہا تھا کہ میں کے پی کے اور پاکستان کے لئے بجلی پیدا کروں گا لیکن آج تک ایک کلو واٹ بجلی پیدا نہیں کی ۔ انہوں نے کہا کہ میری عوام سے گزارش ہے کہ جھوٹوںکے آئی جی عمران خان او رملک کی دولت لوٹنے وا لے لٹیرے زرداری کو ووٹ نہ دینا کیونکہ ان لوگوں نے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا ۔ صرف عوام کا وقت برباد کیاہے۔وزیراعلی نے کہاکہ پاکستان کے عوام با شعور ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ کس جماعت نے دن رات عوام کی خدمت اور ترقیاتی منصوبے مکمل کئے ہیں۔2018ءکے انتخابات میں عوام مسلم لیگ( ن) کو کا میاب کرائیں گے۔ اگلے5 برسوں میں پاکستان میں ترقی او رخوشحالی کا انقلاب برپا کر دیں گے۔

شیئر: