ڈھاکا۔۔۔ بنگلہ دیش پولیس نے ملک کی سابق وزیراعظم اور موجودہ اپوزیشن رہنما خالدہ ضیا کیخلاف بدغنوانی کے مقدمے کے فیصلہ سے قبل ہی ممکنہ مظاہروں پر پابندی لگا دی۔پولیس نے خالدہ ضیا کی پارٹی بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی)کے ہزاروں کارکنوں کو بھی حراست میں لے لیا۔ اگر 72 سالہ سیاسی رہنما پر 2 کھرب 52 ارب ڈالر کی بدعنوانی کا الزام ثابت ہوا تو انہیں
عمر قید کی سزا ہو سکتی ہے۔بی این پی کے ترجمان نے بتایا کہ خالدہ ضیا سے متعلق عدالتی فیصلہ آنے سے قبل ہی پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے ملک گیر کریک ڈان میں پارٹی کے ہزاروں کارکنوں اور رہنماں کو گرفتار کرلیا۔ڈھاکا میٹرو پولیٹن پولیس کا کہنا تھا کہ اگر خالدہ ضیا مجرم ثابت ہوتی ہیں تو خدشہ ہے کہ اپوزیشن پارٹی کے کارکن ہنگامہ آرائی کریں گے۔دوسری جانب پارٹی حکام کا موقف تھا کہ ان کے2 سابق وزیر اعظم کے خلاف تمام الزامات سیاسی ہیں۔