واشنگٹن...امریکہ نے3 پاکستانی شہریوں کے نام عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرد ئیے۔ رحمان زیب فقیر محمد، حزب اللہ استم خان اور دلاور خان پر القاعدہ اور دیگر دہشت گرد تنظیموں سے منسلک شیخ امین اللہ کا سہولت کار ہونے، پاکستان اور افغانستان میں انتہا پسند گرو پوں کو مالی اور لاجسٹک مدد فراہم کرنے کا الزام ہے ۔امریکی محکمہ خزانہ نے شیخ امین اللہ کا نام بھی 2009 میں عالمی دہشت گردوں کے فہرست میں شامل کیا تھا۔ شیخ امین اللہ نے پشاور میں اپنے مدرسے کو القاعدہ کا تربیتی و بھرتی مرکز بنایا تھا۔امریکی محکمہ خزانہ کے انڈر سیکریٹری برائے ٹیرارزم ایڈ فنانشل انٹیلی جنس نے کہا ہے کہ محکمہ خزانہ ان افراد کی تلاش اور نشاندہی جاری رکھے گا جو جنوبی ایشیا میں دہشت گرد تنظیموں کی معاونت کرتے اور غیر قانونی مالی نیٹ ورک چلاتے ہیں۔