سمندری ورثے سے متعلق ڈرامہ ’بحر‘ میں ملاحوں کی زندگی خاص طور پر غوطہ خوری اور سمندر سے موتی نکالنے کی روایات کو اجاگر کیا گیا ہے۔
تھیٹر اینڈ پرفارمنگ آرٹس کمیشن کی یہ پیشکش مملکت بھر میں ثقافت کے فروغ کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔
کمیشن کے چیئرمین ناصر القصبی نے ڈرامے کے انعقاد کے لیے وسائل کی فراہمی اور دیگر اقدامات کی حمایت کرنے پر الباحہ کے گورنر کا شکریہ ادا کیا۔
تھیٹر ٹور اقدام کے تحت پہلے مرحلے میں ڈرامہ ’بحر‘ مملکت کے گورنریٹ، متعدد شہروں اور دیہات میں 3 اپریل سے 3 مئی تک پیش کیا جائے گا۔
الباحہ میں 3 سے 5 اپریل تک یادگار پرفارمنس کے بعد یہ ڈرامہ 17 سے 19 اپریل تک الجبیل، 24 سے 26 اپریل تک دمام اور یکم سے 3 مئی تک الاحساء میں پیش کیا جائے گا۔
ثقافت سے جڑے ڈرامہ بحر کے مصنف عبدالرحمٰن الماری ہیں۔ فوٹو واس
تھیٹر ٹور کا مقصد پسماندہ علاقوں میں ثقافتی خدمات تک رسائی میں تھیٹر سے متعلق شعور اجاگر کرنا اور مقامی تھیٹر گروپس کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
ثقافت سے جڑے ڈرامہ بحر کے مصنف عبدالرحمٰن الماری ہیں اور سلطان النویٰ ہدایتکار ہیں۔
ریاض تھیٹر فیسٹیول میں بہترین اداکار، بہترین سکرپٹ، بہترین مجموعی پروڈکشن اور 19ویں خلیجی تھیٹر فیسٹیول میں بہترین موسیقی اور بہترین ہدایت کار کے علاوہ ڈرامہ بحر نے متعدد ایوارڈ حاصل کئے ہیں۔