Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

800طلبا و طالبات بورڈ کے امتحان سے محروم،4443غیر حاضر

سلطان پور۔۔۔۔اترپردیش ایجوکیشن بورڈ الٰہ آباد کے زیر اہتمام ہائی اسکول اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات شروع ہوچکے ہیں۔ اس دوران یوپی بورڈ کی لاپروائی کی وجہ سے800طلباء امتحان نہ دے سکے۔ واضح ہوکہ بورڈ کے ذریعے 800طلباء و طالبات کے ایڈمٹ کارڈ نہیں بھیجے گئے جس کی وجہ سے وہ امتحان میں شرکت سے محروم ہوگئے۔ انٹر میڈیٹ امتحان فارموں کے فارورڈنگ کیلئے ضلع کے 9کالجوں کو مرکز بنایا گیا تھا ۔ اس میں راجکیہ انٹر کالج ، پی پی انٹر کالج ولی پور، رام دیو سنگھ انٹر کالج دوست پور، مریادی دیوی انٹر کالج بروساں ، ترلوچن شاستی انٹر کالج ،رانی مہندر کماری انٹر کالج ، رام چرن سنگھ انٹر کالج اور گوپال نرائن انٹر کالج شامل ہیں۔

شیئر: