دبئی: دھند کے باعث 28گاڑیوں میں تصادم، 9افراد زخمی
دبئی: دبئی میں دھند کے باعث 28گاڑیوں میں تصادم ہوا جس کی وجہ سے 9افراد زخمی ہوگئے۔ واقعہ آج جمعرات کو صبح 7بجکر 30منٹ پر شاہراہ امارات پر ہوا۔
الامارات الیوم اخبار کی تفصیلات کے مطابق دبئی محکمہ ٹریفک کے سربراہ بریگیڈیئر سیف المزروعی نے بتایا کہ حادثے کی بنیادی وجہ شدید دھند تھی۔ حد نگاہ متاثر ہونے کی وجہ سے شاہراہ امارات پر ابوظبی جانے والے روٹ پر غیر معمولی ازدحام ہوگیا۔
اطلاع ملتے ہی گشتی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور احتیاطی تدابیر کے طور پر شاہراہ بند کردی۔ حادثے میں 9افراد معمولی طور پر زخمی ہوئے جنہیں موقع پر طبی امداد دی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ شدید دھند میں ڈرائیوروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔
دبئی کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں