امریکی شٹ ڈائون 6گھنٹے بعد ختم
واشنگٹن۔۔۔ امریکہ میں رواں برس کے دوران دوسری مرتبہ حکومتی سرگرمیاں جزوی طور پر معطل ہو گئیں تاہم6گھنٹے بعد شٹ ڈائون ہو گیا۔ سینیٹ کی جانب سے بجٹ پر ہونے والی ووٹنگ ملتوی ہونے کے بعد اس حوالے سے دی جانے والی مہلت ختم ہو گئی۔ کانگریس میں بجٹ پر اتفاق رائے نہ ہونے کے بعد وائٹ ہاؤس نے وفاقی محکموں کو ’شٹ ڈاؤن‘ کے لیے تیار رہنے کا حکم دیا تھا۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ امریکہ میں شٹ ڈاؤن ایک ایسے موقع پر ہواجب کانگریس کے دونوں ایوانوں میں ایک ہی جماعت کی اکثریت ہے ۔