Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کابل حملوں میں فرائض سے غفلت برتنے پر 7فوجی افسر معطل

 کابل ــ۔۔۔افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی نے دارالحکومت کابل میں حملوں کی تعداد میں بتدریج اضافے کیوجہ سے 2 جرنیلوں سمیت 7 اعلیٰ سطحی فوجی حکام کو معطل اور 164 جرنیلوں کو ریٹائر کر دیاہے۔جمعہ کو ترجمان صدارتی محل شاہ حسین مرتضوی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ دنوں میں دارالحکومت میں بڑھتے ہوئے حملوں میں اپنے فرائض سے لاپروائی برتنے کی وجہ سے صدرغنی نے2 جرنیلوں سمیت 7 اعلیٰ فوجی حکام کوعہدے سے معطل کر دیا ہے۔ترجمان صدارتی محل کے مطابق مذکورہ فوجی افسروں کو تفتیش کا سامنا کرنا پڑیگا اور جس نے بھی اپنے فرائض سے لاپرواہی برتی ہو گی اسے عدالت کے سامنے پیش ہونا پڑیگا۔ انہوں نے کہا کہ نے فوج کے شعبے میں نئی اصلاحات کرنے کیلئے 164 جرنیلوں کو ریٹائرڈ بھی کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:تائیوان، زلزلہ میں اموات 9 ہو گئیں، 225 زخمی

شیئر: