اوکلاہوما .... نیو سٹی آف اوکلاہوما یونیورسٹی کے علم فلکیات سے تعلق رکھنے والے سائنسدانوں نے دور افتادہ کہکشاﺅں کا بہتر نظارہ کرنے اور تصویر اتارنے کیلئے مائیکرو لینسنگ تکنیک استعمال کی جس کے نتیجے میں انہوں نے یہ دریافت کیا کہ کہکشاﺅں سے آگے بھی متعدد سیارے موجود ہیں اور یہ سیارے کوئی ایک دو نہیں بلکہ انکی پوری آبادی ہے۔ اگر تعداد کا تعین ہی کرنا ٹھہرا تو انکی مجموعی تعداد 2ہزار ہوسکتی ہے جس میں چاند اورمشتری کے اطرا ف نظر آنے والے طفیلی سیارے بھی موجود ہیں۔ان سیاروں کو نئی تکنیک سے دیکھا گیا ہے۔ انہیں اسکے بغیر دیکھنا ناممکن تھا۔اس سلسلے میں ناسا نے یونیورسٹی آف اوکلاہوما کے سائنسدانوںنے اپنے حاصل کردہ اعدادوشمار بھی فراہم کئے اور پھر یونیورسٹی کے شعبہ طبعیات اور فلکیات نے بھی مدد کی تھی۔ اِس نئی تحقیق سے کہکشاﺅں سے آگے کی دنیا پر مفصل رپورٹ سامنے آئی ہے۔