Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات اور ہندوستان تعاون کی نئی راہوں پر عمل پیرا

ابوظبی: متحدہ عرب امارات اور ہندوستان کے درمیان ہفتہ کو ابوظبی میں متعدد معاہدے اور یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔دونوں ممالک معاہدوں اور یاد داشتوں میں تعاون کی نئی راہوں پر عمل کریں گے۔
مزید پڑھیں: مودی کی امارات آمد، شیخ محمد بن زاید نے استقبال کیا
دستخط کے موقع پر ولی عہد ابوظبی اور مسلح افواج کے سربراہ شیخ محمد زاید اور ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی موجود تھے۔ البیان اخبار کی تفصیلات کے مطابق دونوں ممالک نے تیل اور گیس کے شعبے میں مشترکہ سرمایہ کاری کا معاہدہ کیا۔ معاہدے کے مطابق ابوظبی کے زاکوم تیل منصوبے میں شراکت داری پر ہندوستان کو 10فیصد حصہ ملے گا۔
مزید پڑھیں: وزیر اعظم مودی اردن، فلسطین اور امارات کے دورے پر
 یہ معاہدہ40سال کے لئے ہوگا۔دونوں ملکوں نے انسانی وسائل کی فراہمی ،ٹرین منصوبہ، دبئی بندرگاہ اور اسٹاک ایکسچینج کے شعبوں میں یادداشت پر بھی دستخط کئے۔
 

شیئر: