کامران ٹیسوری کو سینیٹ کا ٹکٹ مل گیا
کراچی ..ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے کامران ٹیسوری کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری کردیا ۔ ڈپٹی کنوینر خالد مقبول صدیقی کے دستخط کے بعد رابطہ کمیٹی نے کامران ٹیسوری کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری کیا۔ ذرائع کے مطابق کامران ٹیسوری کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ نامعلوم مقام پر رابطہ کمیٹی کی مشاورت میں کیا گیا۔پارٹی کے دونوں گروپوں کے سینیٹ امیدواروں کو ٹکٹ جاری کئے گئے۔ کامران ٹیسوری نے رابطہ کمیٹی کی جانب سے ٹکٹ جاری ہونے کی تصدیق کردی ۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات میں پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کے لئے ڈپٹی کنوینر خالد مقبول صدیقی کا اختیار قبول کیا تھا۔