Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورون دھون ”بدلاپور“ کے سیکوئل میں

بالی وڈ اداکار ورون دھون کی گزشتہ برس کے آخر میں ریلیز ہونے والی فلم ’جڑواں 2‘ کی کامیابی کے بعد ان کے لئے کئی فلم سازوں نے دروازے کھول دیئے ہیں۔پہلے خبر آئی تھی کہ ورون دھون ، سلمان خان کی ایک اور فلم ’بیوی نمبر ون‘ کے سیکوئل میں ان کی جگہ لیں گے۔ اب خبر آئی ہے کہ وہ 2015 میں ریلیز ہونے والی اپنی تھرلر ڈرامہ فلم ’بدلاپور‘ کے سیکوئل میں بھی نظر آئیں گے۔3 سال قبل ریلیز ہونے والی فلم ’بدلاپور‘ کے سیکوئل بنانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ فلم کا اسکرپٹ مکمل کیا جا رہا ہے۔ممبئی مرر کے مطابق ’بدلاپور‘ کے فلم ساز سری رام راگھون فلم کا سیکوئل بنانا چاہتے ہیں اور انہوں نے اس حوالے سے پروڈیوسر دنیش وجن کے اشتراک سے کام بھی شروع کردیاہے۔ یہ دونوں فلم ساز ایک اور تھرلر فلم ’شوٹ دی پیانو پلیئر‘ بنانے کی تیاریوں میں بھی مصروف ہیں۔ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ فلم کے سیکوئل میں اگرچہ کہانی کو تبدیل کیا جائے گا، تاہم مرکزی کردار میں ورون دھون ہی نظر آئیں گے۔ خیال رہے کہ ’شوٹ دی پیانو پلیئر‘ کی مرکزی کاسٹ کے حوالے سے ایوشمان کھرانہ، رادھیکا آپٹے اور اداکارہ تبو کو بھی فائنل کئے جانے کی خبریں ہیں۔’
 

شیئر: