Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جھانوی کپور پر سری دیوی برہم

سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور بالی وڈ میں انٹری دینے والی ہیں اور فیشن شو کے دوران جب جھانوی نے اکیلے فوٹو شوٹ کرانے کی خواہش ظاہر کی تو ماں نے برہم ہو کر انہیںسب کے سامنے جھاڑ پلادی۔ ممبئی میں فیشن شو کے دوران سری دیوی اپنی بیٹیا رانی کے ساتھ ریمپ پر جلوہ افروز ہوئیں جھانوی کو ایک طرف کیا اور خود پوز پر پوز بنانے لگیں۔ میڈیا نے جھانوی کے سولو شوٹ کی خواہش کا اظہار کیا تو سری دیوی نے دو ٹوک لفظوں میں ان کی اس خواہش کا گلا گھونٹ دیا۔ بے چاری جھانوی میڈیا سے سوری کرتے ہوئے ماں کے حکم پر بس مایوس مایوس لوٹ گئیں۔
 

شیئر: