جدہ میں برڈ فلو پر 6ہزار پرندے تلف
جدہ.... مکہ مکرمہ ریجن میں جانوروں کے ڈاکٹروں کی ٹیموں نے جدہ کے ایک استراحہ میں 6ہزار پرندے تلف کرادیئے۔ انکی بابت برڈ فلو میں مبتلا ہونے کی رپورٹ ملی تھی۔ متعلقہ ادارو ںنے پرندے تلف کرنے کے بعد استراحہ کی صفائی کا اہتمام کیا تاکہ مستقبل میں برڈ فلو پھیلنے سے روکا جاسکے۔