بندرا۔۔۔۔۔راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے صدر موہن بھاگوت نے کہا کہ فوج کے لوگ جنگ کی صورت میں تیار ہونے میں 6سے 7ماہ کا وقت لگا سکتے ہیں لیکن ہمارے کارکن 2سے 3دن میں ہی تیار ہوجائیں گے۔ بہار کے مظفر پور میں منعقدہ آر ایس ایس کے 5روزہ پروگرام میں انہوں نے کہا کہ سنگھ اگ آئین اور قانون اجازت دے تو جنگ کی صورت میں ہمارے کارکن فوج سے بھی پہلے تیار ہوکر موقع پر پہنچنے میں کامیاب ہونگے۔ بھاگوت نے کہا کہ ڈسپلن ہی سنگھ کی پہچان ہے۔ پرگرام میں شریک کسانوں اور مختلف طبقے کے لوگوں سے ملاقات کی اورکہا کہ ضرورت پڑنے پر آر ایس ایس ملک دشمن قوتوں سے مقابلے کیلئے تیار ہے۔