Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیبیا کشتی حادثہ،مرنیوالوں کی میتیں بدھ کو پہنچیں گی

  اسلام آباد...لیبیا میں کشتی کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے 11 پاکستانیوں کی میتیں بدھ کوپاکستان پہنچیں گی۔دفترخارجہ کے ترجمان کے مطابق جن افراد کی میتیں لائی جائیں گی۔ ان میں اکرام الحق اور محمد قاسم بیگ کا تعلق منڈی بہاوالدین، ولید اکرم، نعمان علی ،کاشف جمیل، عظمت بی بی،مظہر حسین اور فرحان علی کا تعلق گجرات، مرزا غلام فرید کا تعلق راولپنڈی، تنزیل الرحمن کا تعلق سیالکوٹ اور محمد عزیز کاتعلق سرگودھا سے ہے۔گجرات کے ماجد حسین اورجڑ انوالہ فیصل آباد کے محمدلقمان کی میتیں بعد میں لائی جائیں گی۔ میتیں ایس وی 722 کے ذریعے واپس لائی جارہی ہیں جو بدھ کو سہ پہر4 بجے اسلام آباد ائرپورٹ پہنچے گی۔

شیئر: