Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جلد کو رکھیں تروتازہ اور توانا

عمر کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ جلد کی دلکشی  اور چمک دمک کم ہوتی چلی جاتی ہے اور  جلد جھریوں زدہ اور بے رونق ہو جاتی ہے . قدرت کی عطا کی گئی نعمتیں ایسے خزانوں سے مالامال ہیں جو صحت فراہم کرنے اور  بیماریوں سے تحفظ دینے کے ساتھ ساتھ حسن میں اضافہ کا بھی بہترین ذریعہ ہے ان کے استعمال سے جلد کو ایک بار پھر توانا اور دلکش بنایا جا سکتا ہے . 
انڈے کی سفیدی میں پروٹین کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے اس لیے یہ جلد کو ٹائٹ کرنے میں بے حد مدد گار ہے اسے اسکن ٹائٹنگ کے لیے سب سے زیادہ استعمال کیا جاتا ہے . 
ڈھیلی ڈھالی  اور بےجان جلد کو قدرتی  شاد ابی لوٹانے کے لئے دہی کا ماسک چہرے پر لگائیں . یہ جلد  کو شفا ف اور ٹائٹ کردے گی .  دہی کا ماسک سرکی خشکی  کیلئے بھی مفید ہے . 
بادام کے تین  میں وٹامن ای  کثرت سے موجود ہوتا ہے جو جلد کے لیے بے حد اہم ہے  . بادام کے تیل کو جلد کے لیے بہترین موسچرائزر کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے  . اس کا باقاعدہ مساج جلد کو تروتازہ اور  توانا  بنا دیتا ہے .یہ جلد کی  غیر ضروری خشکی  دور کرتا ہے  اور  جلد  میں نمی یا چکنائی کا اچھا توازن برقرار رہتا ہے . 

شیئر: