Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راجستھان بجٹ: کسانوں کا 50ہزار روپےتک قرض معاف

جے پور۔۔۔۔۔ راجستھان کی وزیر اعلیٰ وسندھرا راجے نے ریاست کا بجٹ پیش کردیا۔ بجٹ پیش کرتے ہوئے وسندھرا نے کہا کہ ہر طبقے کی ترقی و خوشحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔بجٹ میں حکومت نے کسانوں کا 50ہزار روپے تک کا قرض معاف کرنے اعلان کیا ۔ وزیر اعلی نے بجٹ میں تعلیمی معیار بہتر بنانے ، خالی اسامیاں پُرکرنے ،اسکولوں کا معیاربلند کرنے اورنئے کالج کھولنے کا  اعلان کیا۔ تعلیمی شعبے میں 77ہزار عہدوں پر تعیناتی کی ہدایت کی ۔علاوہ ازیں انڈر 19ورلڈکپ میں بہترین مظاہرہ کرنیوالے کملیش ناگر کو25لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔50ہزار روپے کے قرضدار کسانوں کا قرض30ستمبر تک معاف کردیا جائیگا۔اس سے صوبائی حکومت پر 8ہزار کروڑ روپے کا بوجھ پڑیگا۔2274کروڑ روپے کی لاگت سے مختلف اضلاع میں نئی سڑکیں تعمیر کی جائیں گی۔

شیئر: