Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرینگر : کرن نگر میں سی آر پی ایف کیمپ پر حملہ،2فوجی ہلاک

    سری نگر۔۔۔۔جموں کے سنجواں میں واقع فوجی ہیڈ کوارٹر پر حملے کے بعدعسکریت پسندوں نے سرینگر کے اہم تجارتی مرکز لال چوک کے قریب واقع کرن نگر علاقے میں قائم سی آر پی ایف کی23ویں بٹالین کے ہیڈ کوارٹرپراسلحہ سے لیس2عسکریت پسندوں نے  حملہ کی کوشش کی تاہم گیٹ پر تعینات سیکیوٹی اہلکاروں نے انہیں دیکھ لیا اور وہ بھاگ کر  ایس ایم ایچ ایس اسپتال کے قریب واقع عمارت میں پناہ لے لی جبکہ سیکیورٹی فورس نے علاقے کو خالی کرنے کا حکم دیدیا۔تلاشی کے دوران حملہ آوروں نے فائرنگ شروع کردی۔ اس مقابلے میں سی آر پی ایف کے 2جوان ہلاک جبکہ دونوں حملہ آور مارے گئے۔واضح ہوکہ جموں کشمیر میں4دنوں کے اندر سیکیورٹی فورس پر یہ تیسرا بڑا حملہ ہے۔جموں کشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) نے عسکریت پسندوں کے خلاف مہم شروع کررکھی ہے ۔سری نگر شہر میں موبائل اور انٹر نیٹ سروس معطل کردی گئی ۔

شیئر: