Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینگے،خرم دستگیر

 اسلام آباد...وزیردفاع خرم دستگیرخان نے کہا ہے کہ ہند کی کسی جارحیت ، اسٹریٹجک غلطی یا مہم جوئی کا اس کی شدت ،طریقے یا مقام سے قطع نظر منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ ہندوستانی وزیر دفاع کے بیان پر ردِعمل میں انہوں نے کہاکہ پاکستان ہند کی جانب سے کسی بھی مہم جوئی کا اس ہی طرح جواب دے گا ۔ملک کے چپے چپے کا دفاع کریں گے۔ خرم دستگیر نے کہا کہ ہند کو کسی بھی ٹھوس ثبوت کے بغیر الزام لگانے کے بجائے پاکستان کے خلاف ریاستی سطح پر کی جانے والی سازشوں کا جواب دینا چاہئے، جس کا منہ بولتا ثبوت کلبھوشن یادو کی شکل میں پوری دنیا کے سامنے ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلح افواج چوکس ہیں۔افوا ج پاکستان کو زمینی، بحری اور فضائی حدود کے دفاع کے حوالے سے عوام کی بھرپور حمایت اور تعاون حاصل ہے۔

شیئر: