Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جوہری طاقت ہماری دفاعی ضرورت ہے،ناصر جنجوعہ

اسلام آباد...مشیر قومی سلامتی جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ قومی سلامتی پالیسی ابھی تکمیل کے مراحل میں ہے۔ ابھی مکمل نہیں ہوئی ۔سائبر سیکورٹی کا مسئلہ صرف پاکستان کا نہیں پوری دنیا کا ہے۔ اسکے تدارک کے لیے مشترکہ تدابیر کرنا ہوں گی ۔ سیمینار سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سائبر سیکیورٹی کی پالیسی بنانے میں وقت لگتا ہے ۔تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوں گی۔ ناصر جنجوعہ نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ کے آنے کے بعد امریکہ جوہری ہتھیاروں کو اپ گریڈ کرنا چاہتا ہے سائبر کرائم کے خلاف جوہری استعمال امریکہ کی جارحانہ پالیسی ہے ۔جوہری طاقت ہماری دفاعی ضرورت ہے۔ سائبر سیکورٹی خطے میں ابھرتا ہوا خطرہ ہے۔ ترقی پذیر ممالک خصوصاپاکستان کو خطے میں بہت سے مسائل کا سامنا ہے۔ حکومت اور عوام کو سائبر سیکیورٹی کی آگاہی دینا ضروری ہے۔

شیئر: