بالی وڈ کے دو مشہور اداکار سلمان خان اور سوناکشی سنہاکی نئی فلم ' ویلکم ٹو دی نیویارک' کا نیا گیت جاری کیاگیا ہے ۔ اس گیت کی وڈیو میں دلجیت سنگھ کی جگہ سلمان خان، سوناکشی کےساتھ دکھائی دے رہے ہیں۔”پھسل گئی“کے عنوان سے یہ گیت ریلیز ہوتے ہی مقبول ہورہاہے اس سے قبل فلم کا پہلا گیت' اشتہار' جاری کیاگیاتھا جو راحت فتح علی خان کی آواز میں تھا۔ پہلے گیت کی طرح فلم کے دوسرے گیت کو بھی مقبولیت مل رہی ہے۔