سعودی کابینہ نے میڈیا جنرل اتھارٹی کے نظام کی منظوری دیدی
بدھ 14فروری 2018ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”الشرق الاوسط“ کے صفحہ اول کی شہ سرخیاں
٭ خادم حرمین شریفین سے ترک صدر کا ٹیلیفونک رابطہ
٭ سعودی کابینہ نے میڈیا جنرل اتھارٹی کے نظام کی منظوری دیدی
٭ شام کا ایک تہائی علاقہ او راسکا پٹرول امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے زیر کنٹرول
٭ عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے اصلاحات پروگرام رائے عامہ کے سامنے پیش کردیا
٭ عراق کی تعمیر نو کیلئے کویت امدادی عالمی کانفرنس کے نتائج کا انتظار
٭ شامی علاقے دیر الزور میں امریکی فضائی حملے سے روسی وظیفہ خواروں کی ہلاکت پر ماسکو ناراض
٭ امریکی اجارہ داری کے دائرے سے نکل کر خودمختار فلسطینی اقدامات کیلئے کوشاں ہیں، فلسطینی وزیر خارجہ
٭ مصر کی عسکری پراسیکیوشن نے سابق سربراہ ہشام جنینہ کی گرفتاری کا حکم جاری کردیا
٭ سیاسی حل سے متعلق حوثی باغی اپنے وعدے سے مکر گئے، مسقط میں ہونے والے اجلاس کو نظر انداز کردیا
٭ اسرائیلی پولیس نے وزیراعظم نتنیاہو پر بدعنوانی کے الزا م کی سفارش پیش کردی
٭ بحیرہ روم کے گیس ذخائر پر 4ممالک ترکی، یونان ، قبرص اور مصر کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی
٭٭٭٭٭٭٭٭