ماریا شار اپوا قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر
دوحہ: روس کی عالمی شہرت یافتہ ٹینس کھلاڑی ماریا شار اپوا قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز کا اپنا سفر جاری نہ رکھ سکیں جبکہ ا پوا آگنیسکا راڈونسکا، ایکا مکارووا، سیبلکووا اور نیکو لیسکو فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے قطر اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کے دوسرے راونڈ میں پہنچ گئیں۔ماریا شرا پووا شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئیں۔ قطر میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ کے پہلے راونڈ میچز میں پولینڈ کی کھلاڑی راڈونسکا نے بارتھل کو ہرا کر دوسرے راونڈ کیلئے کوالیفائی کیا، روسی کھلاڑی ایکامکارووا بھی پہلا مرحلہ عبور کرنے میں کامیاب رہیں۔