Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ثانیہ مرزا آسٹریلین اوپن سے باہر

 
حیدر آباد : ہندوستانی ٹینں اسٹار ثانیہ مرزا گھٹنے میں انجری کے باعث آسٹریلین اوپن میں حصہ نہیں لے سکیں گی۔ امکان ہے کہ انہیں مکمل صحتیابی کیلئے گھٹنے کا آپریشن کرانا ہو گا۔ پاکستانی کرکٹ اسٹار شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے سوئٹزر لینڈ کی مارٹینا ہنگز کے ساتھ گزشتہ سال آسٹریلین اوپن میں ویمنز ڈبلز ٹائٹل جیتا تھا مگر دائیں پاو¿ں میں تکلیف نے انہیں آئندہ ماہ ہونے والے گرینڈ سلم ٹورنامنٹ میں شرکت سے محروم کردیا۔ ثانیہ مرزا نے عزم ظاہر کیا کہ وہ عظیم ٹینس پلیئر راجر فیڈرر کی طرح ٹینس کورٹ میں دوبارہ قدم رکھیں گی کیونکہ چلنے میں انہیں کوئی مسئلہ نہیں مگر کھیل کے دوران وزن پڑنے سے تکلیف ہوتی ہے۔
 

شیئر: