Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی پاکستانی بحری مشقیں جاری

ریاض .... خلیج عرب میں سعودی پاکستانی افواج کی بحری مشقیں ”نسیم البحر 11اور درع الساحل 4“ کے عنوان سے مسلسل ہورہی ہیں۔ مشقوں کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر ساجر العنزی نے واضح کیا کہ سعودی اور پاکستانی بحری جہاز متعدد عسکری فوجی آپریشنوں کا تجربہ کررہے ہیں۔آبدوزوں سے نمٹنے اور جہازوں پر ہیلی کاپٹر اتارنے، انہیں ایندھن فراہم کرنے اور اپنی جگہ پر قائم ٹھکانوں پر میزائل داغنے کی مشقیں بھی کی جارہی ہیں۔
 
 
 

شیئر: